اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلاء کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی یہ قرارداد امریکہ کی جانب سے کونسل کے ساتھی ارکان فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر پیش کی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس اجلاس سے غیر حاضر رہےسلامتی کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلاء کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل توقع کرتی ہے کہ طالبان افغان شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے محفوظ راستے کی سہولت کے لیے اپنے وعدے پر قائم رہیں گے، چاہے وہ آج ، کل یا 31 اگست کے بعد ہوں۔

افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

انسانی حقوق کے معاملے پر، برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈورڈ نے گزشتہ دو دہائیوں میں حاصل ہونے والے فوائد کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین

Shares: