یو این مذاہب کی توہین کو بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے. خالد مسعود سندھو

0
47
PMML

یو این مذاہب کی توہین کو بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے، خالد مسعود سندھو

اکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ غیور شہریوں کی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قرآن ہے کے فلک شگاف نعرے لگا ئے جاتے رہے۔مرکزی مسلم لیگ کی حرمت قرآن ریلی میں شریک سیاسی جماعتوں کے کارکنان، طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء میں تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔

ترجمان کے مطابق احتجاجی ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،ابتسام الٰہی ظہیر ،جاوید قصوری، نعیم بادشاہ، مسعود کمال الدین،انجینئر عادل، خلیق، ملک اعجاز،انجینئر حارث ڈار، مولانا ادریس فاروقی، مولانا امجد گھمن ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذاہب کی توہین کو یو این بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے۔اگر دنیا میں امن قائم رکھنا ہے تو مذاہب کا احترام رکھنا ہوگا اسلامی اشعار کا جو مذاق اڑایا جارہا ہے اگر یورپ ممالک ان سے باز نہ آئے تو اس کے بیانک نتائج سامنے آئیں گے. جبکہ مسلم ممالک اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں اور تمام انبیاء کی شان میں گستاخی اور مقدس کتب کی توہین کو ناقابل معافی جرم قرار دے کر عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ سویڈن نے قرآن نہیں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل جلائے ہیں ۔عید الاضحیٰ کے دن قرآن مجید کی گستاخی کرکے مسلمانوں کے دینی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ مسلمان کسی صورت قرآن حکیم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،پاکستان سمیت او آئی سی کے ممالک کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں اور اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ تاکہ ان گھناونی حرکت میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دے کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

اس موقع پر معروف مذہبی سکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قرآن اور اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ، حرمت قرآن اور حرمت رسول پر ہماری جانیں اولاد میں مال سب کچھ قربان ہے، پچھلی چند دہائیوں سے مغربی ممالک کی طرف سے بار بار قرآن مجید اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں جب مسلمان اس پر ردعمل دیتے ہیں تو پھر ہمیں دہشتگرد کہا جاتا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سارا کام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے طرز عمل پر نا صرف ہم بلکہ پوری امت مسلمہ بہت تکلیف میں ہے، مغرب نے اپنے گھناؤنے فعل سے ثابت کیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشتگر مسلمان نہیں بلکہ وہ خود ہیں مسلمانوں نے تو کبھی کسی مقدس کتاب یا مقدس ہستی کی بے حرمتی نہیں کی مغربی ممالک کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے مقدس کتابوں اور انبیاء اکرام کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی اور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔ حکومت اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے قانون سازی کروائے۔

صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناونا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے، شدت پسند واقعے سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ جاوید قصوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے معروف مذہبی سکالر مسعود کمال الدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیے جائیں۔او آئی سی کے ممالک کے لئے مشعل راہ بنا جائے۔ او آئی سی کے ممالک کو احتجاجی اجلاس بلانے کی بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
مرکزی مسلم لیگ لاہور کے انجنئیر عادل خلیق نے کہا کہ پاکستان سمیت او آئی سی کے تمام ممالک کو اقوام متحدہ سے مطالبہ کرکے اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا سانحہ فرد واحد کا مسئلہ نہیں بلکہ یورپی یونین کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ایک سوچی سمجھی اور گھناؤنی سازش ہے۔

Leave a reply