وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

0
44

کراچی : پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی ناہلی سامنے آئی ہے جس پرپاکستان کی وزارت خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیکیورٹی داؤ پر لگانے پر وزارت خارجہ نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنایا۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کے افسر زبردستی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے کمرے میں بھی گھس گئے تھے، اورانتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواین جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی آمد کواور سیکورٹی کوحسب سابق وروایت معمولی گردانتے ہوئے نظراندازکردیا تھا ،

دوسری طرف وزارت خارجہ حکام نے پولیس کی اس سستی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ اگرکچھ حادثہ ہوجاتاتو اس سے تو پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی تھی ، لٰہذا ائندہ اس قسم کی کوتاہی پر قابوپانے کےلیےپولیس کے طرزعمل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply