یونان، دو کشتیوں کی ٹکر دو ہلاک

یونان کے جزیرہ پیلوپونسے جزیرہ نما کے مشرق میں واقع خلیج آرگولک میں جمعہ کی رات دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

گوسٹ گارڈ کی ٹیم نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ ایتھنز سے تین گھنٹے کے فاصلے پر پورٹو چیلی اور اسپیٹس جزائر کے درمیان ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کشتی جس میں 10غیر ملکی سیاح سوار تھے دوسری کشتی سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔کشتی فوراً ڈوب گئی۔زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.