یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا.تیسرا سنڈیکیٹ اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
سنڈیکیٹ اجلاس میں گیارہ ایجنڈہ آئیٹمز پر بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی۔اکیڈیمک کونسل کی سفارش پر 9 بی ایس ، 5 ایم ایس اور ایک پی جی ڈی پروگرام کی سنڈیکیٹ نے منظوری دی۔
مختلف مضامین کے نصاب میں بہتری کیلئے سنڈیکیٹ نے تجاویز دیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمیں کی تنخواہوں کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر راجہ یاسر نے کہا کہ جامعات ایسا مالیاتی نظام اپنائیں جس سے انکے فنڈز میں اضافہ ہو،جامعات کو اپنے وسائل میں اضافہ کیلئے متبادل ذرائع پر بھی انحصار کرنا چاہئے، حکومت پنجاب تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
جامعات کی عالمی درجہ بندی میں بہتری انکے تعلیمی معیار میں بہتری کا پیمانہ ہے، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے معاونت فراہم کو رہا ہے، وائس چانسلرز کی مکمل میرٹ پر تعیناتی تعلیمی معیار میں واضح بہتری نظر آئے گی، جامعات جاب مارکیٹ اور انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تشکیل دیں، ہوم اکنامکس یونیورسٹی خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے یونیورسٹی نے انڈسٹری کے ساتھ 7 ایم او یو سائن کئے ہیں،