بجٹ 2021 کی انوکھی پیشکش:جعلی نہیں بلکہ اصلی سگریٹ حاضر

لاہور:بجٹ 2021 کی انوکھی پیشکش:جعلی نہیں بلکہ اصلی سگریٹ حاضر ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں جعلی سیگریٹ سے تنگ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی بڑی مشکل حل کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو در پیش ایک بڑا مسئلہ مارکیٹ میں جعلی اشیاءبالخصوص جعلی سگریٹس کی دستیابی ہے ،

شوکت ترین نے اس موقع پر کہا کہ گوکہ اس سلسلے میں ہم نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو متعارف کروا دیاہے ، جس پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی جارہی ہے

شوکت ترین نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پوا کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف برانڈز کو لائسنس حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کا پابند کیا جائے گا ،

Comments are closed.