اسلام آباد:طلباء معاشرے کا اہم رکن ہیں، ہم اپنے طالبعلموں کوضائع نہیں ہونے دیںگے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک گیر ہونے والے مظاہروں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرزکوپروان چڑھاتی ہیں اور طلبہ تنظیمیں مستقبل کی قیادت بنانےمیں اہم ہوتی ہیں۔
Universities groom future leaders of the country & student unions form an integral part of this grooming. Unfortunately, in Pakistan universities' student unions became violent battlegrounds & completely destroyed the intellectual atmosphere on campuses.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیا ں پرتشددمحاذجنگ کامنظرپیش کرتی ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں انٹیلکچوئل ماحول تباہ ہوگیاہے۔
Universities groom future leaders of the country & student unions form an integral part of this grooming. Unfortunately, in Pakistan universities' student unions became violent battlegrounds & completely destroyed the intellectual atmosphere on campuses.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019
انہوں نے لکھا کہ دنیاکی معروف یونیورسٹیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھاتے ہوئے طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اورنافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی تاکہ ضابطہ اخلاق سےطلبہ تنظیمیں مثبت طورپرکام کرسکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ تنظیموں سےحقیقی معنوں میں مستقبل کےلیڈرزنکلیں گے۔