نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ؛ 3 اہلکار شہید

0
41

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیورشامل ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں۔

یاد رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ،جنوبی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد گروپ میں مسلح تصادم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا،دہشت گرد کمانڈر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں،دہشت گردی میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قتل، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔مقامی آبادی کے مکینوں کا کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے سیکورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

Leave a reply