کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

کراچی:کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہماری پارٹی نے دوسال قبل ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا الحمداللہ آج اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے نعرے کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدھری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی اللہ کی مدد اور عوامی قوت سے کرپشن سے لتھڑے نظام کو تبدیل کرکے پاکستان کا رخ ذرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معاشی خود مختاری کی جانب موڑ دیں گے جس کے لیے ہمارا اقتدار میں آنا بے حد ضروری ہے تاکہ پیچیدہ مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔

وائس چیئرمین سینٹرل عبدالطیف بلوچ نے کہا کہ ہم کب تک آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کی بھیک مانگ کر کاروبار مملکت چلائیں گے دوسروں پر انحصار قومی و ملی غیرت کو ختم کرکے شکست اور غلامی کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔یوکرین کی تازہ مثال ہم سب کے سامنے ہے یوکرین امریکہ اور یورپ کی مدد کی خوش فہمی میں مبتلا رہا جب روس حملہ آور ہوا تو کوئی مدد کو نہ پہنچا ہمیں بھی اس مثال سے سبق سیکھ کر ملک کی معاشی اور دفاعی قوت کو بڑھانا ہوگا اور یہ سب کرپٹ پارلیمانی نظام کے خاتمے کے بعد مستحکم اور کرپشن سے پاک نظام حکومت قائم کرنے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔

Comments are closed.