Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران میں 32 لاکھ افراد بے گھر، اقوام متحدہ

pakpaf


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے بتایا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے ہیں۔
ادارے کے مطابق 28 فروری کو حملوں کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً 32 لاکھ ایرانی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ افراد اپنے خاندانوں کے ساتھ اچانک نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور ان میں سے کئی لوگ بنیادی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔
‎یو این ایچ سی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال انسانی بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کشیدگی اسی طرح جاری رہی تو بے گھر ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
‎اقوام متحدہ کے مطابق نقل مکانی کرنے والے افراد کو خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں کی فوری ضرورت ہے۔