ایرانی میزائل حملوں کی ویڈیو بنانے پر 5 پاکستانی بحرین میں گرفتار

مصنف:
بحرین نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی ویڈیوز بنانے پر 5 پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کر لیا ہے
بحرینی حکام کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے حملوں کے حق میں خوشی/ہمدردی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلائیں اور ایسی ویڈیوز بنائیں جو ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن کارروائیوں کی حمایت کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں





