Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمٰی خان بھی گرفتار

pti

علیمہ خان کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی تھری ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان گرفتار کر لیا ہے۔


اہلخانہ کے مطابق عظمیٰ اور نورین خان کو رات گئے بچوں سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد بچوں اور دیگر اہلخانہ کو چھوڑ دیا گیا, تھری ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتاری کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔


ڈپٹی کمشنر لاہور نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کا نظربندی آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ اور نورین خان کو 30 روز کیلئے جیل بھجوایا جائے, عظمیٰ اور نورین خان کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر جیل بھجوایا گیا۔


گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا,ڈپٹی کمشنر لاہور نے تھری ایم پی او کے تحت علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما محمد امیر کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔


ڈی سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے، پولیس رپو رٹس کے مطابق دونوں افراد سے امن و امان میں خلل کا خدشہ ہے ، دونوں افراد کو 30 روز کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔


علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں الزام عائد کیا کہ ’’غیر قانونی حکومت اور غیر قانونی اقتدار پر قابض اس کے سہولت کاروں‘‘ نے علیمہ خان کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL