فیصل آباد: غیر قانونی پیٹرول فروشوں نے معمولی تنازع پر 2 بھائیوں کو آگ لگا دی

فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں نالہ والا بائی پاس روڈ چوک کے قریب مبینہ غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے افراد نے قیمت پر تنازع کے بعد 2 بھائیوں پر پیٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق ندیم قادر (25) اور حافظ نعمان قادر (35) موٹر سائیکل کے لیے ایک غیر قانونی پیٹرول فروش سے پیٹرول خرید کر لے گئے، مبینہ طور پر اصل قیمت سے زیادہ رقم وصول کیے جانے پر دونوں بھائیوں اور پیٹرول فروشوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی، مشتعل پیٹرول فروشوں حیدر علی، محمد وسیم اور حماد ملک نے مبینہ طور پر دونوں بھائیوں پر پیٹرول چھڑکا اور انہیں آگ لگا دی۔
https://x.com/AbbasMalik95703/status/2101238978586542462?s=20
مقامی افراد نے آگ بجھائی اور دونوں زخمیوں کو چک جھمرہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی،واقعے کے بعد مبینہ ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں





