Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان حکومت سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں

مصنف:

بلوچستان حکومت سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

بلوچستان حکومت بولان، خضدار،زیارت اورہرنائی سمیت صوبہ بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ڈائریکٹرمحکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے کہا کہ شمالی بلوچستان کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کیلئےسہولیات کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں،بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سیاحت کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئےجامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ملکی وغیرملکی سیاحوں کوبلوچستان کے خوبصورت مقامات کے دورے کی دعوت دیتے ہیں ، فطری خوبصورتی سے مالا مال بلوچستان میں سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اورمقامی معیشت بھی مضبوط ہوگی