پیرس:نابالغ لڑکیوں کیساتھ جنسی زیادتی اوربلیک میلنگ میں ملوث بھارتی شہری کیخلاف مقدمہ

نو نازی نظریات رکھنے والے آن لائن گروہ کی سربراہی اور نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی اور تشدد پر مجبور کرنے کے ملزم بھارتی شہری روہن سندیپ رانے کے خلاف پیرس میں مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے-
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ روہن سندیپ رانے کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے روہن کی سربراہی میں قائم گروہ نےامریکا، برطانیہ، نیدر لینڈز، ایسٹونیا اور دیگر ممالک کی کم عمر لڑکیوں کو آن لائن پلیٹ فارمز کےذریعے نشانہ بنایا، ملزمان لڑکیوں سےناز یبا تصاو یر حاصل کر کے انہیں اہلِ خانہ اور دوستوں کو تصاویر بھیجنے کی دھمکی دیتے اور بلیک میل کرتے تھے۔
2020ء میں امریکی قومی مرکز برائے ’گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں‘ کو 12 سالہ لڑکی کی نازیبا تصو یر ملی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گروہ کے ارکان خود کوجنگجو کہتے تھےگروہ پر متاثرین، گواہوں اور امریکی استغاثہ کو دھمکانے کے الزامات بھی ہیں جس کے باعث روہن سندیپ رانے کے خلاف سما عت کا آغاز گزشتہ روز بند کمرے میں ہوا تھا۔
روہن سندیپ کو 2021ء میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر نابالغوں پر تشدد، منظم بھتہ خوری اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد پھیلانے سمیت سنگین الزامات عائد ہیں جبکہ گروہ کے ایک رکن کیلب کرسٹوفر میرٹ کو امریکا میں بچوں سے جنسی جرائم کے الزام میں پہلے ہی 50 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔





