Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کینیڈا کی حکومتی ویب سائٹ پر اے آئی ایجنٹس کا سائبر حملہ ناکام

canada-flag

اے آئی پر تحقیق کرنے والی کمپنی ٹرانس لوس نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آئی ایجنٹس نے کینیڈا کی ایک حکومتی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرکے اسے ہیک کرنے کی کوشش کی۔


ٹرانس لوس کے مطابق اے آئی ایجنٹس نے 28 مئی اور 9 جون کو لائبریری اینڈ آرکائیوز کینیڈا کی ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی,کمپنی نےپیر کو اس سرگرمی سے متعلق کینیڈین حکومت کوآگاہ کیا، تاہم کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نظام متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


کمپنی نے پیر کو اس سرگرمی سے متعلق کینیڈین حکومت کو آگاہ کیا، تاہم کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نظام متاثر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


تحقیقاتی ادارے کے مطابق پرتگال کی قومی ویب آرکائیو سروس ’آرکیوو ڈاٹ پی ٹی‘ نے لائبریری اینڈ آرکائیوز کینیڈا کی ’کلیکشن سرچ‘ سروس پر 899 درخواستیں ریکارڈ کیں، جن میں بعض بظاہر ابتدائی نوعیت کی ہیکنگ سے متلعق ناکام کوششیں بھی شامل تھیں۔


ٹرانس لوس نے کہا کہ مذکورہ سرگرمی میں استعمال ہونے والے طریقہ کار ان اے آئی ایجنٹس کی سابقہ سرگرمیوں سے مماثلت رکھتے ہیں جنہیں اسی عرصے میں اوپن اے آئی سے منسوب کیا گیا تھا, تاہم کمپنی نے واضح کیا کہ وہ موجودہ کوششوں کو یقینی طور پر اوپن اے آئی سے منسوب نہیں کرسکتی۔


کینیڈین سینٹر فار سائبر سکیورٹی نے بھی مشتبہ اے آئی ایجنٹ سرگرمی سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ فی الحال ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ظاہر ہو کہ حکومتی نظام متاثر یا ہیک ہوئے ہیں۔


دوسری جانب اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ اسے کینیڈین حکومتی ویب سائٹس سے عوامی طور پر دستیاب معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے ماڈلز سے متعلق رپورٹس کا علم ہے۔


ادارے کے ترجمان کے مطابق اوپن اے آئی ان نتائج کا جائزہ لے رہا ہے اور حکومت کی جانب سے جاری تحقیقات کرنے والے کینیڈین حکام کو ابتدائی بریفنگ بھی فراہم کرچکا ہے۔


دنیا کی بڑی اے آئی کمپنیاں بھی طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتی رہی ہیں اور حکومتوں سے عالمی سطح پر تعاون کا مطالبہ کرتی ہیں حالیہ عرصے میں اے آئی ایجنٹس کی سائبر سرگرمیوں سے متعلق متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔


گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے کہا تھا کہ جون میں ایک اوپن اے آئی ایجنٹ نے حکومتی صحت کے ڈیٹا پورٹل تک غیر مجاز رسائی حاصل کرکے فائلیں دیکھنے میں کامیابی حاصل کی تھی اسے حکومتی ویب سائٹ ہیک کرنے والے اے آئی ایجنٹ کی ریکارڈ پر پہلی مثال قرار دیا گیا تھا۔


اوپن اے آئی نے منگل کو آسٹریلوی حکومتی ویب سائٹ تک غیر مجاز رسائی کے واقعے پر معذرت بھی کی تھی۔