آزاد کشمیر: کالعدم ایکشن کمیٹی کے 8 فعال ارکان کا لاتعلقی کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے 8 فعال ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستقل طور پر تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
پریس کلب ہٹیاں بالا میں لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں راجا عبدالقادر، وقار انجم یوسفزئی، وحید کیانی، راجا جلیل، یاسر صدیق کیانی، شاہد حامد عباسی، جمشید کیانی اور راجا نسیم کیانی شامل ہیں۔
اس موقع پر8وں ارکان نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں سے دور رہیں اور کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، شرکا نے تاجروں اور عوام سے 4 اکتوبر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال مسترد کرنے اور احتجاجی سرگرمیوں میں شرکت سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 8 فعال ارکان کی لاتعلقی اس بات کا واضح اظہار ہے کہ عوام انتشار پسند عناصر اور کالعدم ایکشن کمیٹی کی منفی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے امن، استحکام اور ریاستی نظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں

ضلع ٹانگ میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات



اسٹریٹجک ذخائر سے 325 ملین بیرل تیل جاری
