اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

مصنف:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی-
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزارت خارجہ میں ملاقا ت کی, اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا,ملاقات میں دونوں فریق نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور بدلتی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں



ضلع ٹانگ میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
49 منٹ پہلے



اسٹریٹجک ذخائر سے 325 ملین بیرل تیل جاری
1 گھنٹہ پہلے