پاکستان اور آسٹریا کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریا کی وزیر برائے یورپی و بین الاقوامی امور بیئٹے مائنل رائزنگر سے ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا,ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/2102653983592743128?s=20
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات، سفارت کاری اور پرامن ذرائع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
آسٹریا کی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔





