این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت سینکڑوں افراد زیر حراست

اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق جی ٹن فور میں قائم مبینہ چائنیز کال سینٹر پر شام سات بجے کارروائی کی گئی، جہاں سے متعدد لڑکوں اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد مذکورہ بلڈنگ کو عارضی طور پر سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
https://x.com/Tahirnaser/status/2102257102786031816?s=20
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل اسکیم کے بھی شواہد ملے ہیں کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اور گیجٹ قبضے میں لے لیے ہیں، ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
https://x.com/aliimranabbasi/status/2102151811352129968?s=20
مزید پڑھیں




