Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی ایم این اے عادل بازئی بھی گرفتار


پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری , اسلام آباد پولیس نے ایم این اے عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں، پولیس نے ایم این اے عادل بازئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق زیر حراست پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو تھری ایم پی او کے تحت جہلم جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ گرفتار ممبران اسمبلی میں میاں احسن جمال اور ثنا اللہ مستی خیل شامل ہیں جب کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی، غوث محمد اور داور کنڈی بھی زیر حراست ہیں۔


ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے زیر حراست ممبران اسمبلی کی تعداد چھ ہوگئی ہے ان ممبران اسمبلی میں میاں احسن جمال، ثنا اللہ مستی خیل پہلے ہی گرفتار ہیں ,سینیٹر سیف اللہ نیازی ،غوث محمد ،داور کنڈی بھی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہیں جب کہ  تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق بھی زیر حراست ہیں۔


 اس کے علاوہ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی۔


اسلام آباد, پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں شہروں میں اضافی نفری پہنچنا شروع ہوگئی جبکہ اہم شاہراہوں پر کنٹینرز بھی اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی کی نگرانی 8 ڈی آئی جیز، 10 ایس ایس پیز اور 40 ایس پیز کریں گے۔ اس کے علاوہ 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز بھی سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تعینات پولیس فورس کی سپرویژن کریں گے.


ذرائع کے مطابق جڑواں شہر راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملا نے والے اہم ضلع اٹک میں 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی نفری اسلام آباد، اٹک اور راولپنڈی منتقل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ممکنہ آمدورفت روکنے کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL