Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار


لاہور میں دوران سفر خاتون سے تلخ کلامی کے بعد رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن رکشہ رائیڈ کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے مبینہ طور پر ڈرائیور نے خاتون کا موبائل نمبر رشتہ ایپ پر اپلوڈ کردیا،خاتون نے رشتے کی کالز آنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی-


خاتون نے شکایت میں کہا کہ انہوں نے سفر کیلئے رائیڈ بک کرائی تھی دوران سفر متعلقہ رائیڈر نے میرے ساتھ بدتمیزی اور نامناسب رویہ اختیار کیا جب میں نے اس کے رویے پر اعتراض کیا تو اس نے مجھے دھمکیاں دیں کہ یہ میرا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شئیر کرے گا،اور اسے غلط طریقے سے استعمال کرے گا اور اس نے اگلے ہی دن میرا موبائل نمبر سوشل میڈٰا پر شئیر کر دیا جس کی وجہ سے مھجے شدید پریشانی اور اپنی ذاتی حوالے سے خدشات ہیں وہ شخص میرا ذاتی نمبر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے مجھے حراساں کررہا ہے -


https://x.com/shoaib8300/status/2105200485984862600?s=20


خاتون نے شکایت میں مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں اور مذکورہ رائیڈر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے میرے موبائل نمبر اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مجھے مزید کسی قسم کی ہراسانی یا نقصان کا سامنا نا کرنا پڑے-


پولیس ترجمان کے مطابق دوران سفر خاتون اور ڈرائیور میں بحث ہوئی،  رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردیا,خاتون نے شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔