کرک میں پولیس پر فائرنگ،ایس ایچ او گن مین سمیت شہید

مصنف:
کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ اور گن مین شہید ہوگیا۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی,فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہا د شہید ہوگئےجب کہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہواواقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا-
مزید پڑھیں
No Image




