Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی جاتی امرا میں ملاقات

مصنف:

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے جاتی امرا، رائیونڈ میں ملاقات کی۔


ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ سندھ کے عوام کی خدمت اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے