حوثی ملیشیا کا ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر دوبارہ حملہ

سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تازہ حملے ہوئے ہیں۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا کہنا ہے کہ ریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید حملے کیے گئے ہیں۔ ٹرمینل نمبر 4 پر میزائل سے حملے سے آگ بھڑک اُٹھی۔
اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ایک "نامعلوم پروجیکٹائل” نے ہوائی اڈے کے پیسنجر ہال نمبر 4 کو نشانہ بنایا جس سے آگ لگ گئی، اور حکام اس صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔
ایک الگ اطلاع میں انہوں نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے ہوائی اڈے کے قریب ایک کروز میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حوثیوں کے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور دو بنگلا دیشی شہری شامل ہیں،حملے میں امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اورسوڈان کا ایک،ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
مزید پڑھیں



صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی


انڈیگو ائیر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
