بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جہاں عوام کو نہتی پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے وہاں ایمرجنسی ہی لگتی ہے،عظمیٰ بخاری

pmln

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی قیادت، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج پیش کیا جا رہا ہے۔


عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر احتجاج سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے پر کہا ہے کہ جامشورو میں بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور اس کے لیے ناسا کی ویڈیو لگا دینا،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر پر احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو بنا کر پیش کیا۔


وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی لگتی ہے، جو وزیراعلیٰ قومی ترانے اور قومی پرچم کے احترام سے عاری ہو، وہ قابلِ نفرت ہوتا ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کو کیا دیا؟ ان کے بقول صوبے کے عوام کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سلوک روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔