سوڈان اور مصر کی سرحد پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک

سوڈان اور مصر کی سرحد پر سونے کی کان پر فضائی حملے میں کم از کم 72 مزدور ہلاک ہو گئے.
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی لائرز کے حقوق کی تنظیم نے مصری فضائیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے تاہم اے ایف پی آزادانہ طور پر اس الزام کی تصدیق نہیں کر سکی اور مصر نے کوئی سرکاری تبصرہ جاری نہیں کیا۔
جون میں غیر رسمی سونے کی کان کنی کے مقام پر مصر کی طرف سے مبینہ طور پر فضائی حملوں میں 23 مزدوروں کی ہلاکت کے بعد ہفتہ کو ہونے والا حملہ جبل العقائد پر رواں سال کا دوسرا حملہ تھا مصری فوج نے حملوں کا دعویٰ نہیں کیا تاہم اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ اس نے اپنی سرحدوں میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف "بڑے پیمانے پر آپریشن" کیا ہے ۔
ایمرجنسی لائرز کے مطابق، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حالیہ حملے میں 72 شہری کان کن ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاکتوں کی درست تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے کان کن عبدالعزیز یوسف نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 8 بجے ایک طیارہ نمودار ہوا اور اس نے 5 مرتبہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے،مزید حملے کے خوف سے لوگ پہاڑ کی جانب بھاگ گئے،حملے کے وقت دور افتادہ مقام پر ہزاروں افراد کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سوڈان اور مصر کے درمیان سرحد متنازعہ ہے، دونوں ممالک وسائل سے مالا مال حلیب مثلث کا دعویٰ کرتے ہیں،تاہم قاہرہ سوڈان کی فوج کا ایک اہم اتحادی ہے، جو نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ جنگ میں ہے-
مزید پڑھیں





