Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اقرار الحسن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے


کراچی: عدالت نے اقرار الحسن کا این سی سی آئی اے کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا-


جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی 1 ایسٹ کی عدالت نے ٹی وی میزبان اور عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا ہے۔ 


تفتیشی افسر نے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سم کارڈ برآمد کرنے سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ منظور کیا، سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے پیشی کے بعد اقرار کو واپس سیل منتقل کر دیا۔



ا ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر سوشل میڈیا پر مبینہ ملک مخالف مواد شیئر کرنے، غلط معلومات پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزامات ہیں، اقرار کو لاہور میں ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، اور پھر رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10، 20، 24 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے تفتیشی افسر نے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سم برآمد کرنے سمیت دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔