بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 4 ملزمان گرفتار

CTD_updates

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی اور سول حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق کے الزام میں 3 افراد جبکہ سندھ ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے وابستہ ایک ملزم شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا۔


ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ایس آر اے سے وابستہ ملزم کے بارے میں ابتدائی تفتیش میں ایک غیر ملکی شہری، پولیس افسر، ریلوے ٹریک اور ایک سیاسی شخصیت کی رہائش گاہ کی ریکی کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔


 سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں، سہولتکاروں اور مالی معاونین کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے،مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔