بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوات: 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

uf97do2_doctor-generic-unsplash_625x300_16_May_23

سوات:سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا۔


اسپتال انتظامیہ کے مطابق  پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری ہاسٹل خالی کرکے پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے گئے۔


دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردی،ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن،غیرقانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔