ایمرجنسی برقرار رہی تو خیبر پختونخوا اسمبلی بحال نہیں ہوگی، طارق فضل چوہدری

مصنف:
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی جاری رہی تو وزیراعلیٰ والی اسمبلی بحال نہیں ہوگی
نجی ٹی کے پروگرام میں طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پی ٹی آئی کے غائب اراکین کے پروڈکشن آرڈر پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی غیر معینہ مدت اور گورنر راج 6 ماہ کے لیے ہے، ایمرجنسی جاری رہی تو وزیراعلی والی اسمبلی بحال نہیں ہوگی۔
دوران گفتگو ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں یوٹیوبرز کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، باہر بیٹھے یو ٹیوبرز نے تحریک انصاف کو مس لیڈ کیا ہے۔
مزید پڑھیں





