Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی مخالفت کریں گے، پاکستان

Ambassador-Asim-Iftikhar-Ahmad

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان شامل کرنے کی مخالفت کردی-


پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور نامزد سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو زیادہ جمہوری، نمائندہ اور جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے،سلامتی کونسل میں مزید مستقل ارکان کا اضافہ موجودہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ کرے گا۔


ان کے مطابق پاکستان اور ’یونائٹنگ فار کنسنسس‘ گروپ سمیت دیگر ہم خیال ممالک سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد بڑھانے، جبکہ درمیانی مدت کی نشستیں متعارف کرانےکےحامی ہیں، جن پر و قفے وقفے سے انتخابات اور رکن ممالک کی باری کے اصول کے تحت تقرری ہو۔


عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے 2025-26 میں سلامتی کونسل کی اپنی آٹھویں مدت کے دو ر ان تنازعات کی روک تھام، تنازعات کا پرامن حل، امن مشنز، انسداد دہشتگردی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو ترجیح دی۔


ان کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان کی صدارت کے دوران متفقہ طور پر منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 اس مدت کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے، جس میں بین الاقوامی تنازعات کے پر ا من حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود طریقہ کار پر زور دیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 روزہ فوجی کشیدگی نے دونوں جوہری طاقتوں کو وسیع تر تنازع کے خطرناک حد تک قریب پہنچا دیا، تاہم اس بحران نے تنازعات کو سفارت کار ی کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت مزید اجاگر کی، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں بھی اہم کردار ادا کیااپریل میں جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات اور جون میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے عمل میں تعاون کیا۔