Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ:ڈیموں کے بعد گیس و بجلی بندش کی دھمکی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد مارچ سے قبل ریاست مخالف سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے-


پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک سے گیس کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔


پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان کے مطابق عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک کی گیس کی فراہمی بند کرنے کے لیے کارکنوں کو ان مقامات پر بٹھایا جائے گا اور صوبائی حکومت ان کی حمایت کرے گی۔


فضل الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے پاس چند ’کارڈز‘ موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جائے تو حکومت اور اداروں کو عمران خان کی رہائی پر مجبور کیا جا سکتا ہے،انہوں نے دعو یٰ کیا کہ اگر کارکن تربیلا، ورسک ڈیم اور کرک گیس کے مقامات پر بیٹھ گئے اور صوبائی حکومت نے ان کی حمایت کی تو موجودہ حالات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔


واضح رہے کہ  پی ٹی آئی 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی تیاری کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بھی 20 ستمبر کو پشاور میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ کارکن اسلام آباد میں داخلے کے لیے موٹروے، جی ٹی روڈ اور مارگلہ کے پہاڑوں سمیت مختلف راستے اختیار کریں گے اور ’اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے-

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL