اسلام آباد اور پشاور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-
اسلام آباد اور پشاور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 22 ستمبر 2026 کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر آیا، جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کے مرکز کے نقاط 36.53 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.88 ڈگری مشرقی طول البلد بتائے گئے ہیں،ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔






