بوسٹن کے قریب لاپتا ایئر ایمبولینس طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد کی تلاش جاری

امریکی کوسٹ گارڈ نے نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا ہونے والے طبی امدادی طیارے کی تلاش کے دوران اس کا ملبہ تلاش کرلیا ہے، تاہم طیارے میں سوار 6 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے اطلاع دی کہ برمودا سے بوسٹن جانے والے گلف اسٹریم G100 طیارے، جس کا ٹیل نمبر C-GRJP ہے، سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے,طیارے میں 6 افراد سوار تھے، جن میں 4 کینیڈین اور مریض سمیت برمودا کے 2 شہری شامل تھے، حکام نے تمام مسافروں کے قریبی رشتہ داروں کو اطلاع دے دی ہے۔
کوسٹ گارڈ کی سرچ ٹیموں نے نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب ایک ملبے کا علاقہ تلاش کیا، جس کی طیارے سے وابستگی کی تصدیق ہوگئی ہے,تاہم لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے اور کوسٹ گارڈ کا کٹر ولیم اسپارلنگ رات بھر سرچ آپریشن میں حصہ لیتا رہے گاتلاش کے آپر یشن میں امریکی کوسٹ گارڈ اور دیگر اداروں کے متعدد طیارے، ہیلی کاپٹر اور کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ان میں کیپ کوڈ سے HC-144 اوشن سینٹری طیارہ، الزبتھ سٹی سے HC-130 ہرکیولس، کیپ کوڈ سے MH-60 جے ہاک ہیلی کاپٹر، برا نٹ پوائنٹ اسٹیشن کی 47 فٹ موٹر لائف بوٹس اور بوسٹن میں تعینات فاسٹ رسپانس کٹر ولیم اسپارلنگ شامل ہیں,نیویارک ایئر نیشنل گارڈ کے 106ویں ریسکیو ونگ کے 2 ہیلی کاپٹر اور ایک ایچ سی 130 طیارہ بھی تلاش کی کارروائی میں شریک ہیں۔
حکام کے مطابق تقریباً 27 گھنٹوں کے دوران 1,644 مربع میل سمندری علاقے میں سرچ آپریشن کیا جاچکا ہے,امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ 6 افراد کی تلاش جاری رہے گی اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں





