"عشق دے ویہڑے" ادب سماج انسانیت ایوارڈ 2026ء،تحریر:اکبر چشتی صابری

ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب، مورخہ 18 جون 2026ء، اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے شعراء، ادباء، محققین اور اہلِ قلم نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں معروف پنجابی شاعر صوفی محمد اکبر چشتی کے پنجابی شعری مجموعے "عشق دے ویہڑے" کو بہترین پنجابی شعری مجموعہ 2026ء کے اعزاز سے نوازا گیا۔
"عشق دے ویہڑے" محبت، تصوف، انسان دوستی اور روحانی اقدار کی دل آویز ترجمانی پر مشتمل ایک اہم شعری مجموعہ ہے۔ شاعر نے پنجابی زبان کی مٹھاس، لوک دانش اور صوفیانہ روایت کو اپنے منفرد شعری آہنگ میں سمو کر قاری کو محبت، امن اور باطنی شعور کے سفر پر گامزن کیا ہے۔ اس مجموعے کی شاعری انسانی رشتوں کی حرمت، روحانی وابستگی اور عشقِ حقیقی کے احساسات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔
یہ اعزاز صوفی محمد اکبر چشتی صاحب کی ادبی خدمات، پنجابی زبان و ادب کے فروغ اور ان کی تخلیقی کاوشوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ حاضرینِ محفل نے ان کے شعری سفر اور صوفیانہ فکر کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
ادب سماج انسانیت فورم پاکستان صوفی محمد اکبر چشتی صاحب کو اس نمایاں ادبی اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ ان کا قلم اسی طرح محبت، اخوت اور انسانیت کا پیغام عام کرتا رہے۔
ادب سماج انسانیت فورم پاکستان ادب، سماج اور انسانیت کے فروغ کا سفر جاری ہے
مزید پڑھیں





