Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق


راولپنڈی: فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی (ایس جی ڈی ایس این) نکولس روش نے پاکستان میں فرانس کے سفیر ژاں نوئل پواریے کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں فرانس کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL