کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کیلئے 4 ارب روپے کی منظوری

مصنف:
محکمہ خزانہ نے کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کے لیے چار ارب روپے کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ پہلے مرحلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کو چار ارب روپے جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ میں زیر التوا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 9 ہزار سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کی سمری ارسال کر رکھی ہے۔
سمری منظور ہوتے ہی محکمہ خزانہ چار ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دے گا۔





