جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

مصنف:
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد،بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فزیکلی یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے،سابق وزرا فرح حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قراردے دیا گیا،عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، پی ٹی آئی ایم پی اے حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی ،پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے





