کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو گئی جس کےبعد نئی قیمت 4 لاکھ،37 ہزار، 536 روپے ہو گئی ہےاسی طرح 10 گرام سونا 1029 رو پے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ، 75 ہزار، 116 روپے پر پہنچ گئی،جبکہ عالمی مار کیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 150 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 588 روپے ہو گئی-
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی-






