شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات،جماعت اسلامی کا مزید مہلت دینے سے انکار

پیٹرولیم لیوی اور جماعت اسلامی کے متوقع لانگ مارچ کے معاملے وزیراعظم پاکستان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان دو دن قبل ایک اہم ملاقات ہوئی ہے-
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک دورے سے واپسی کے بعد وزیراعظم نے اپنے وعدے کے مطابق امیر جما عت اسلامی سے رابطہ کیا اور یہ ملاقات انجام پائی دورانِ ملاقات حکومت کی جانب سے جماعت اسلا می سے مزید کچھ دنوں کی مہلت مانگی گئی ہےتاکہ پیٹرولیم لیوی سےمتعلق حکمتِ عملی اوربات چیت کے ذر یعے معاملے کو پرامن انداز میں حل کیا جا سکے۔
حکومت نے جماعت اسلامی کو اپنے کیے گئے وعدوں پر پیشرفت کی یقین دہانی بھی کرائی ہےان رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے حکومت کا مزید وقت مانگنے کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکا ر کر دیا ہےجماعت اسلامی کی قیادت نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اب محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا اور حکومت کو اپنے وعدے پر فوری طور پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اپنے مؤقف پر مکمل طور پر قائم ہے۔ 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں غزہ کے حوالے سے ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے، اور اسی مارچ کے موقع پر جماعت ا سلامی حکومت کے خلاف آئندہ کے حتمی اور نئے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں




