جے یو آئی کا 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت مخالف جلسے کا اعلان

جے یو آئی نے 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت مخالف جلسے کا اعلان کردیا-
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے جاری کردہ بیان میں کہاہےکہ حکومت مخالف تحر یک جے یو آئی کااگلا قدم ہے جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں 15 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس ہوگی، یہ کانفرنس عو امی حقوق کے تحفظ، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گی، مولانا فضل الر حمان، مولانا عبدالغفورحیدری و دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں قانون کی حکمرانی اور صاف و شفاف انتخابات، عوامی مسائل کے لیے میدان عمل میں ہے، بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جے یو آئی کے شانہ بشانہ میدان میں نکلنا ہوگا، کارکن یکسوئی ،اعتماد اور نظم وضبط سے کانفرنس کی تیاریاں تیز کریں، گلی گلی کوچے کوچے عوام کو شرکت کی دعوت دیں۔
مزید پڑھیں





