دو پاکستانی ڈیزائنرز نے عالمی فیشن انڈیکس ’’بی او ایف 500‘‘ میں جگہ بنا لی

مصنف:
دو پاکستانی ڈیزائنرز نے بااثر عالمی فیشن انڈیکس ’’بی او ایف 500‘‘ میں جگہ بنا لی۔
اسٹریٹ ویئر ڈیزائنر زین احمد پہلی بار فہرست میں شامل ہوئےہیں،جبکہ فراز منان اس سے قبل 2024 میں بھی بی او ایف 500 کا حصہ رہ چکے ہیں۔
لاہور سےتعلق رکھنےوالے زین احمد روایتی ٹیکسٹائل تکنیکوں کوجدید اسٹریٹ ویئرکےساتھ یکجا کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں،جبکہ فراز منان کے عروسی ملبوسات جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں بھی مقبول ہیں۔
بی او ایف 500 میں ان ڈیزائنرز، فیشن ایگزیکٹوز اورثقافتی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے جو عالمی فیشن انڈسٹری کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





