Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر بیریئر ہٹانے کے کیس میں فردِ جرم عائد

hadi chata
مصنف:

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کردی۔


دورانِ سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہادی علی چٹھہ نے فردِ جرم عائد کیے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی تک کیس کی نقول فراہم نہیں کی گئیں، اس لیے قانونی تقاضے پورے ہونے تک فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی وکیل زینب جنجوعہ نے بھی عدالت کو بتایا کہ نہ تو دونوں ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی وکلاء کو ان سے ملاقات کا موقع دیا گیا ہے۔


اعتراضات کے باوجود جج طاہر عباس سپرا نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ جج نے وکلاء سے مکالمے میں کہا کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔