اسلام آباد مارچ، فیض آباد انٹرچینج پر مزید کنٹینرز پہنچا دیے گئے

مصنف:
اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اضافی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اضافی کنٹینرز فیض آباد کے قریب سڑک کے دونوں اطراف رکھ دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی خدشات اور مظاہرین کو روکنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج اور مری روڈ کو کسی بھی وقت مکمل بند کیا جا سکتا ہے۔
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں احتجاج اور مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان برقرار اور مظاہرین کو رکھنے کے لیے جڑواں شہروں کنٹینرز سے مزید راستے بند کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔





