Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن کی مدت بڑھادی

Meer-Raza

کراچی: سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کردی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت ہوا جہاں کابینہ نے میر رضا قتل کیس سے متعلق کمیشن کی رپورٹ جمع کروانے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی۔

سندھ کابینہ نے میر رضاکیس سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے اب تک وسیع پیمانے پر کارروائی کی اور درجنوں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ تحقیقات مکمل کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیشن کو مزید مہلت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کے خط پر محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کی رپورٹ جمع کروانے کی مدت میں توسیع کی سمری بھجوائی تھی۔