ایشین گیمز ہاکی: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

مصنف:
ناگوہا: ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ناگویا میں ہونے والے اس مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔
پاکستان ٹیم نے 3 صفر کے خسارے میں جانے کے بعد میچ تین، تین گول سے برابر کیا، کھیل کے آخری لمحات میں بھارتی ٹیم نے گول کر کے چار تین کی برتری حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے 2، سُکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے گول کیے۔
واضح رہے کہ ہاکی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں





