Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پمز میں زیر علاج خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق

sweden-monkeypox

اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتال پمز میں زیر علاج 41 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا تھا، جبکہ متاثرہ خاتون کو انفیکشئیز کنٹرول وارڈ پمز میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

دریں اثناء قومی ادارہ صحت، اسلام آباد کو ایم پاکس کے شبہ میں خاتون کے نمونے بھیجے گئے تھے اور قومی ادارہ صحت کی جانب سے متاثرہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خاتون مریضہ اسلام آباد کے نواحی علاقے شکریال کی رہائشی ہے۔ پمز ذرائع کے مطابق ایم پاکس سے متاثرہ خاتون کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL