تعلیم، ابلاغ اور سماجی شعور کے شعبوں سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ بین الاقوامی تعلیم اور کیریئر کونسلنگ کے میدان میں ہزاروں طلبہ کی رہنمائی کر چکے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے متعلق عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ریڈیو پاکستان لاہور سے نیوز ریڈر اور ریڈیو جوکی کی حیثیت سے وابستہ ہیں جبکہ مشریِق ڈیجیٹل پر بطور اینکر اور پروگرام ہوسٹ تعلیم، نوجوانوں اور سماجی مسائل سے متعلق موضوعات کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
کالم نگاری ان کے لیے محض اظہارِ خیال نہیں بلکہ معاشرے کو دیکھنے، سمجھنے اور اس سے مکالمہ کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔ تعلیم، نوجوان، کیریئر، سماجی رویے، انسانی حقوق اور عوامی شعور ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ ان کی تحریروں میں اپنے پیشہ ورانہ تجربے، مشاہدے اور معاشرتی حساسیت کو عام قاری کے لیے قابلِ فہم انداز میں پیش کرنے کی کوشش نمایاں ہوتی ہے۔
باغی رائٹرز فورم سے ان کی وابستگی اسی قلمی سفر کا ایک نیا مرحلہ ہے۔
مزید پڑھیں






