Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پریشےعدنان سے نجی سوالات پوچھنے پر نادیہ خان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید


پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں ذاتی نوعیت کے سوالات کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے عامر عدنان برانڈ کی سی ای او پریشےعدنان کا انٹرویو کیا،جس کے دوران فیشن اورعالمی سطح پر پاکستانی ثقافت کی نمائندگی سےمتعلق سوالات کے بجائے انکی ذاتی زندگی اور جم کلیکشن سے متعلق گفتگو کی گئی۔

میزبان نے پریشے عدنان سےسوال کیا کہ کیا انکے والدین جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟ پریشے نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

فیشن ڈیزائنر کاکہناتھاکہ عالمی سطح پر اپنےکام اورپاکستانی ثقافت کو اجاگرکرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا پرفٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے،جو انکےخیال میں ان کے کام کے بجائے غیر متعلقہ موضوعات تھے۔

پریشے عدنان کےمؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حمایت ملی، اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو میں موضوعات کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے انٹرویو لینے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔